ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:بیلکے کے نوج آنگن واڑی مرکز میں شرپسندوں کی شرارت

بھٹکل:بیلکے کے نوج آنگن واڑی مرکز میں شرپسندوں کی شرارت

Mon, 24 Oct 2016 18:44:58    S.O. News Service

بھٹکل  :24/اکتوبر(ایس او نیوز)تعلقہ کے بیلکے گرام پنچایت حدود کے نوج آنگن واڑی مرکز کی کھپریل نکال کر اندرگھس کر  شر پسندوں نے سامان وغیرہ کی تلاشی لینے اور اندر کا سامان ادھر ادھر پھینک کر فرار ہونے کا واقعہ پیر کی صبح پیش آیا ہے۔

شرپسندوں کو جب کچھ بھی نہیں ملا تو بچوں کے لئے لاکر رکھے ہوئے شینگا کی مٹھائی لے کر گئے ہیں۔ دیگر سامان وغیرہ وہیں چھوڑ گئے ہیں۔ شرپسندی کی کوئی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ البتہ شبہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ کہیں بچوں کو دئیے جانےو الے کھانے میں کوئی چیز ملا کر عملے کو پھنسانے کی کہیں سازش تو نہیں کی گئی ہے۔؟ 

تحصیلدار وی این باڈکر، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک، سی پی آئی سریش نایک، میڈیکل افسر مورتی بھٹ، محکمہ خواتین کی افسر شری دیوی بھٹ نے جائے وقوع پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔ کاروار سے جاسوسی کتوں کو بھی بلایا گیا ہے۔ ملزمان کے قدموں کی چھاپ سے سراغ پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بیلکے گرام پنچایت صدر رمیش نائک نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ ایس آئی چنداور کی قیادت میں جانچ جاری ہے ۔


Share: